18 جولائی 2011 - 19:30

اقوام متحدہ کے دفتر براۓ انسداد منشیات و جرائم کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر یوری فدوتوف نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی ایران کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ابنا: یوری فدوتوف نے کہا ہے کہ ایران منشیات سے مقابلہ کرنے والا سب سے اہم ملک ہے۔ فدو توف نے مزید کہا کہ ایران منشیات سے مقابلے کے لۓ اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے اور اس کی سرحدوں پر ہزاروں پولیس اہلکار تعینات ہیں جو اسمگلروں کی سرگرمیوں کی روک تھام کرتے ہیں۔ یوری فدوتوف ایران کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج تہران پہنچے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے یوری فدوتوف سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایران نے منشیات سے مقابلے کے لۓ بھاری مادی اور معنوی قیمت چکائي ہے اور بہت سارے شہدا پیش کۓ ہیں۔ جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کو ملنے والی مالی امداد بہت ہی کم ہے اور عالمی برادری کو معنوی حمایت کے تناسب سے ایران کی مادی حمایت بھی کرنی چاہۓ۔............../169